پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ؟، کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت معاوضے میں بھاری اضافے سے مشروط کردی،، پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی کیٹگری بنانے کا فیصلہ کرلیا،جس میں شامل کھلاڑیوں کو دو کروڑ روپے معاوضہ دینے میں رضا مندی ظاہر کردی گئی

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) پاکستان سپرلیگ میں نامورانٹرنیشنل کرکٹرزکی شرکت پرسوالیہ نشان لگ گیا، کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت معاوضے میں بھاری اضافے سے مشروط کردی، پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی کیٹگری بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پی ایس ایل انتظامیہ اورانٹرنیشنل کرکٹرزمیں معاوضوں پر ڈیڈ لاک برقرار۔بھاری معاوضے لینے والے نامی گرامی کھلاڑیوں نے مزید اضافے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپرلیگ کا پہلا ایڈیشن فروری دوہزارسولہ میں یواے ای میں کھیلا جائے گا،،، جس میں شرکت کیلئے کئی انٹرنیشنل کھلاڑی رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں،لیکن اب پیسے کے معاملے پرکرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، پی ایس ایل ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹرز پلیٹینم کیٹگری کودیئے جانے والے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے معاوضے پر کھیلنے کو راضی نہیں،پی ایس ایل انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئی کیٹگری بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جس میں شامل کھلاڑیوں کو دو کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :