نوشہرہ،مسلح کارسواروں نے آرمی پبلک سکول شہید فاونڈیشن کے کوآرڈینیٹر قیصرعلی کوگن پوائنٹ پر اغوا ء کرلیا،کم سن بچے بیٹے نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی،سر چ آ پریشن شروع،مقدمہ درج

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:54

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)نوشہرہ پشاورموٹروئے پر مسلح کارسواروں نے تعاقب کرکے آرمی پبلک سکول شہید فاونڈیشن کے کوآرڈینیٹر قیصرعلی کوگن پوائنٹ پر اغوا ء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔موٹرکار میں سوار کم سن بچے بیٹے محمد جلال ابراھیم نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور شہید فاونڈیشن کے کوٹینیٹر قیصرعلی ولد علی خان سکنہ یکہ توت پشاور اپنے کم سن بیٹے محمد جلال ابرھیم کے ساتھ اپنی موٹرکارنمبر رشکی انٹرچینچ سے پشاور LU-3770 ITCآسلام اباد پر واپس گھر جارہے کہ تھانہ اکبرپورہ کے قریب پشاور کی حدود کے قریب کمیپ کورونہ کے مقام پر ایک نامعلوم موٹرکار نے ان کی موٹرکار کا راستہ روکا اور گن پوائنٹ پر آرمی پبلک سکول شہید فاونڈیشن کے کوٹینیٹر قیصرعلی کو زبردستی نکال کرساتھ لے گے۔نوشہرہ پولیس اور موٹروئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اور مغوی کے باحفاظت برآمدگی کے لیے سرچ اپریشن شروع کردیا۔تھانہ اکبرپورہ میں نامعلوم آغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔