ن لیگ کا45 تحریک انصاف کا30ہزار ووٹوں سے جیتنے کا دعویٰ،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی پی ٹی آئی کے حق میں بیٹھنے کی”افواہیں“ گرد ش کرتی رہیں

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کا سیاسی ماحول انتہائی گرم اور پرجوش ہے۔

(جاری ہے)

تین جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کے ”کپڑے اتارنے“میں برابر رہے اور جلسے جلوسوں میں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرتے رہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے مطابق ”عوام“ ان کے ساتھ ہیں اورکا میابی کے لئے پر امید ہیں۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں علیم خان نے بتایا کہ انشااللہ آج 30ہزار سے ووٹوں سے جیتیں گے جبکہ سردار ایاز صادق کے مطابق45ہزار ووٹوں سے جیت ہمارا مقدر بن چکی ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسن کے مطابق ”جیالوں“ کو باہر نکالنے میں کامیاب ہونگے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رات بھر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی پی ٹی آئی کے حق میں بیٹھنے کی”افواہیں“ گرد کرتی رہیں ۔