راولپنڈی،نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے چپ اتارنے والا غیر ملکی ملزم گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران ساتھی کی گولی سے زخمی، پولیس نے گرفتا ر کرلیا ، ساتھی ملزم فرار ہو گیا

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)تھانہ آر اے بازار کی حدود میں قائم نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے سے چپ اتارنے والا غیر ملکی ملزم گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہوگیا،جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھی ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس زرائع کے مطابق عسکری بینک 22 نمبر چونگی برانچ میں جرائم پیشہ عناصر بینک کی اے ٹی ایم مشین پر چیپ لگا کر فراڈ کے زریعے پیسے نکلواتے تھے۔

بنک انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی درخواست متعلقہ تھانے میں دی جاچکی تھی، گزشتہ روز پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں نے اے ٹی ایم مشین سے چیپ اتارنے مصروف ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو پولیس سے بچنے کیلئے ایک ملزم نے 9 ایم ایم پستول سے پولیس پر فائرنگ کر دی جو کہ اتفاقا مزاحمت پر مصروف اسکے اپنے ساتھی کو جا لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ذخمی غیر ملکی ملزم سٹفن ایڈریان کو گرفتار کر کے ہسپتال پہنچا دیا ہے، جبکہ فائر کرنے والا دوسراموقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر چیپ لگا کر صارفین کے اے ٹی ایم کے پاسورڈچوری کرتا تھا، اور پھر پیسے نکال لیتا تھا۔عسکری بنک میں بھی ملزمان نے پیسے نکلوا لئے تھے۔یہ ملزمان گزشتہ روز چیپ نکلالنے ہی آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :