پی ایس او کمپنیوں سے 111 ارب کے بقایا جات وصول کرنے میں ناکام ،وزارت پٹرولیم سے مدد مانگ لی

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)پی ایس او 111 ارب روپے کے بقایا جات کمپنیوں سے وصول کرنے میں ناکام ہوا ہے ۔ پی ایس او انتظامیہ نے وزارت پٹرولیم سے مدد مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس او نے 111 ارب روپے کے پٹرولیم مصنوعات واپڈا ، پی آئی اے ، کیپکو، حبکو اور کے ای ایس سی کو فروخت کیں تھیں اور ان کے یہ بقایا جات 2011ء سے چلے آرہے ہیں ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث پی ایس او اور مختلف آئل ریفائنریز کو بھی 81 ارب روپے ادا نہیں کرسکا ہے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں نے بھی پی ایس او کو بارہ ارب روپے ادا کرنا باقی ہیں پی ایس او نے بقایا جات کی وصولی کیلئے متعلقہ وزارتسے مدد مانگ لی ہے ۔