ہماری غیرمشروط حمایت پہلے بھی ثناء اللہ زہری کے ساتھ تھی اورآئندہ بھی رہے گی،مسلم لیگ ق بلوچستان، (ق) لیگ اورمسلم لیگ(ن) مل کربلوچستان کی تعمیروترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گی ، مشترکہ بیا ن

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)قائم مقام اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ارکان میرعبدالکریم نوشیروانی،سخی میرامان اللہ نوتیزئی نے کہاہے کہ ہماری غیرمشروط حمایت پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے ساتھ تھی اورآئندہ بھی رہے گی (ق) لیگ اورمسلم لیگ(ن) مل کربلوچستان کی تعمیروترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گی یہاں جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ارکان اسمبلی کاکہناتھاکہ دسمبرمیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بلوچستان میں بننے والی حکومت سے بلوچستان کے عوام کی بہت سے امیدیں وابستہ ہیں پاکستان مسلم لیگ(ق) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کابلوچستان میں بھرپورساتھ دیااورہم آئندہ بھی بلوچستان کے وسیع ترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرتے رہینگے ہم نے بلوچستان حکومت کی تشکیل کے وقت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی غیرمشروط حمایت کی تھی ہمارے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہماری حمایت مستقل میں بھی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) نے صوبے اور یہاں کے عوام کی بہترمفاد میں مثبت فیصلے کئے تھے ہمیں بلوچستان کی ترقی اورعوام کے مفادات عزیز ہیں ہم مثبت سیاست کے حامی ہیں اورعوامی حکومت کوترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ دسمبرمیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بننے والی حکومت کی ترجیحات میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری سمیت اہم شعبوں میں اصلاحات شامل ہیں جس سے صوبے میں بہتری آئے گی اوربلوچستان میں نئے دورکاآغاز ہوگابلوچستان پاکستان کامستقبل ہے اقتصادی راہداری سمیت یہاں کے عظیم منصوبوں سے ترقی وخوشحالی کیلئے نئے دورکاآغاز ہوگاجس کے ثمرات سے یہاں کے عوام براہ راست مستفید ہونگے بلوچستان میں ترقی اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کاکردارپہلے بھی مثبت رہاہے اورآئندہ بھیرہے گاہم بلوچستان کے عوام کی فلاح وصوبے کی ترقی اورحالات کی بہتری کیلئے کسی مصلحت کاشکارنہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :