چین، چینی صدر آج سے برطانیہ کا 5 روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں،گزشتہ 10 سالوں میں یہ کسی چینی سربراہ کا پہلا سرکاری دورہ برطانیہ ہوگا

پیر 19 اکتوبر 2015 09:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)چین کے صدر ژی جن پنگ آج پیرسے برطانیہ کا 5 روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔گزشتہ 10 سالوں میں یہ کسی چینی سربراہ کا پہلا سرکاری دورہ برطانیہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے ایک انٹرویو میں برطانیہ میں موجود چینی سفیر لوئی ژیاموئینگ نے کہاکہ صدر ژی پنگ کا دورہ چین /برطانیہ دوطرفہ تعلقات کا نیا باب کھولے گا اور دونوں ممالک سنہری دور کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری ، مالیاتی تعاون ، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں کئی اہم معائدوں پر دستخط ہونگے۔ دورے سے قبل ایک انٹرویو میں صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لندن میں اپنے قیام کے دوران برطانوی رہنماوں اور عوامی نمائندوں کیساتھ ملاقاتیں کر کے مستقبل کے چین برطانیہ تعلقات پر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال یعنی 2014 میں چین برطانیہ کاروباری حجم پہلی مرتبہ 80 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گیا ، یہی نہیں بلکہ برطانیہ سے چین میں درامدات 5 سالوں کے دوران دوگنی ہوگئیں۔

اسی طرح چین میں برطانوی سرمایہ کاری کی شرح 87.6 ہے جو یورپی یونین کے مرکزی ممالک کو لیکرسب سے زیادہ ہے۔صدر نے کہا کہ انہیں چین میں فٹ بال کے کھیل کی بہتری کے لئے برطانیہ سے تعاون میں اضافے کی توقع ہے۔اسی مقصد کے تحت ممتاز سابق برطانوی فٹ بالرڈیوڈ بیکھم کو چائینیز سوپر لیگ اور یوتھ فٹ بال پروگرام کا سفیر مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :