برطانوی وزیراعظم کا ملک میں انتہاء پسندی کوجڑسے اکھاڑنے سے متعلق نئی پالیسی کااعلان ،کسی قسم کے اندوھناک واقعے سے نمٹنے کیلئے 77لاکھ ڈالرمختص ،رقم مقامی تنظیموں اوراداروں کوفراہم کی جائے گی، ڈیوڈکیمرون

پیر 19 اکتوبر 2015 09:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے ملک میں انتہاء پسندی کوجڑسے اکھاڑنے سے متعلق نئی پالیسی کااعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ملک میں انتہاء پسندی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے کسی قسم کے اندوھناک واقعے سے نمٹنے کیلئے 77لاکھ ڈالرپرمحیط فنڈزمختص کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت مذکورہ مختص کی گئی رقم مقامی تنظیموں اوراداروں کوفراہم کی جائے گی ۔

نئی پالیسی کے تحت جیلوں اورجامعات میں انتہاء پسندی پرکڑی نظررکھنے ،انٹرنیٹ کمپنیوں اورپولیس کے درمیان رابطے بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ۔برطانوی وزیراعظم کاکہناتھاکہ انتہاء پسندی سے منظم طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،اوران کی جڑیں پکڑنے سے پہلے ہی اکھاڑناہوگا

متعلقہ عنوان :