کراچی:سلطان آباد میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،4 دہشتگرد گرفتار،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں، ذرا ئع

پیر 19 اکتوبر 2015 09:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)کراچی میں سلطان آباد کے علاقے میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے کا لعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلطان آباد کے علاقے ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوارن کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :