وزارت مذہبی امور کا ایک اور کا رنا مہ ، تمام مسالک کو راضی رکھنے کیلئے جید و دیگر علماء کرام کو مفت حج کروایا،جید علماء کو خدام الحجاج کے روپ میں حج کروانے سے حاجیوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا، خدام الحجاج نے حاجیوں کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اپنے معاملات پر توجہ رکھی، ذرائع

پیر 19 اکتوبر 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں نظام اذان و صلواة کے بیک وقت نفاذ میں ناکامی کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام مسالک کو راضی رکھنے کیلئے جید و دیگر علماء کرام کو مفت میں حج کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے اس سال بھی مختلف مکاتب فکر کے علماء کو خدام الحجاج کے روپ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھیجا تھا اور یہ تمام علماء کرام وی آئی پی سہولتوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج سے پہلے نظام اذان و صلواة کے ایک ہی وقت پر نفاذ کیلئے تمام مسالک کے علماء کو یہ سہولت آئندہ بھی دینے کی پیشکش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کا ایک اہم اجلاس جو کہ آج پیر کو متوقع ہے اس میں تمام ممبران کو اپنی تجاویز دینے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ وزارت مذہبی امور نے علماء کیلئے حج پیکج جاری رکھنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ جید علماء کو خدام الحجاج کے روپ میں حج کروانے سے حاجیوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سرکاری اداروں کی طرف سے جانیوالے اور علماء کرام کی شکل میں جانے والے خدام الحجاج نے حاجیوں کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اپنے معاملات پر توجہ رکھی۔

متعلقہ عنوان :