انگلینڈ کو جیت کا موقع دینا فاش غلطی تھی،یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی طاقت بڑھے گی، وقار یونس

پیر 19 اکتوبر 2015 09:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں سپن باولر یاسر شاہ کی شمولیت خوش آئند ہے اس سے ٹیم کی طاقت بڑھے گی۔

(جاری ہے)

دبئی میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں اس کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ آخری دن انگلینڈ کو جیت کا موقع دینا فاش غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں غلطیاں ناقابل قبول ہیں۔وکٹ سلو تھی لیکن دونوں ٹیموں نے کئی کیچز بھی ڈراپ کئے جس سے میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا اس کے باوجود آخری دن وکٹ کا ٹرن حیران کن تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :