عبد المالک بلوچ نومبر میں مستعفی ہونگے ، ثنا ء اللہ زہری کو نیا وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ،مری معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان طے شدہ مدت ڈھائی سال مکمل کرکے مستعفی ہوجائیں گے ، وزیراعظم دورہ امریکہ سے واپسی پر بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرینگے اور ثناء اللہ زہری سے ملاقات کریں گے، ذرائع

پیر 19 اکتوبر 2015 09:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا دورہ امریکہ سے واپسی پر بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلہ اورپاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق نومبر کے آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان طے شدہ مدت ڈھائی سال مکمل کرکے مستعفی ہوجائیں گے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نئے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف اٹھائیں گے ذرائع کے مطابق انتخابات 2013ء مری معاہدے کے تحت نیشنل پارٹی کو وزارت اعلیٰ جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کو گورنر شپ دی گئی مسلم لیگ کو اکثریت حاصل تھی اور نواب ثناء اللہ خان زہری کے پاس 22 ارکان اسمبلی تھے تاہم وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے فیصلے کے بعد نواب ثناء اللہ خان زہری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈھائی سال تک انتظار کیا اور اب 4 دسمبر کو بلوچستان حکومت مری معاہدے کے تحت ختم ہورہی ہے اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثناء اللہ خان زہری نئے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف اٹھائیں گے ذرائع کے مطابق معاہدہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے خود تحریر کیا اور اس پر بطور گواہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل خان بزنجو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دستخط کئے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی بہت اہمیت کی حامل ہے ذرائع کے مطابق مری معاہدے کے تحت موجودہ وزیراعلیٰ کو ہٹا کر نواب ثناء اللہ خان زہری کو نیا وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔