پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کی بولی کیلئے فارمز کی فراہمی کا عمل شروع

پیر 19 اکتوبر 2015 09:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء ) پاکستان سپر لیگ کیلئے فرنچائز کی بولی کیلئے درخواستوں کی فراہم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز کی خریداری سے متعلق بولی میں حصہ لینے کیلئے درخواست فارم 19 اکتوبر بروز پیر سے قذافی سٹیڈیم سے دستیاب ہوں گے جو 13 نومبر تک ملیں گے۔

(جاری ہے)

بولی کے عمل کے تحت لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کی فرنچائزز کے مالکانہ حقوق 10 سال کی مدت کیلئے دئیے جائیں گے جبکہ فرنچائز کے حصول کیلئے ٹیکنیکل اور مالی تجاویز فراہم کرنا ہوں گی۔ فرنچائزز کو حتمی شکل دینے کے بعد کھلاڑیوں کی خرید و فروخت کا عمل شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 سے 24 فروری کو شارجہ اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :