نیشنل بنک گھوسٹ ملازمین میں ایم کیو ایم کے 52 عہدیدار شامل،بنک میں ایم کیوا یم کے عہدیداروں کی بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث کی تفصیلات سامنے آ گئیں،اعلیٰ پیمانے پر حساس اداروں نے تحقیقات مکمل کر لیں‘ ایکشن لینے کے لئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

پیر 19 اکتوبر 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) نیشنل بنک آف پاکستان میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے 52 عہدیداران کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں‘ ایم کیو ایم نے دھونس دھاندلی اور طاقت کے زور پر ان افراد کو نیشنل بنک میں بھرتی کرایا تھا‘ ان افراد میں متعدد بھتہ خوری کے علاوہ دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں‘ نیشنل بنک میں گھوسٹ ملازمین کا کھوج لگانے کا حکم پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی نے دیا تھا جبکہ تحقیقات قومی سلامتی امور کے اہم اداروں نے کی ہیں۔

خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق انور خان بھائی اے وی پی پورٹ قاسم برانچ میں تعینات ہیں اور نیشنل بنک میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج بھی ہیں انور خان بھائی کی سربراہی میں قائم یونٹ متحدہ قومی فنڈ کے نام پر بنک ملازمین سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اس فنڈ کے تحت حاصل رقوم کو ہر ماہ کے آخر میں 90 میں جمع کرایا جاتا ہے۔

ایم کیو ایم کے عہدیدار محسن جمیل بنک میں اے وی پی ریجنل آفس کراچی میں تعینات ہیں۔ محسن جمیل سیکرٹری جنرل ویلفیئر آفیسر ایسوسی ایشن بھی ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد بنک میں ایم کیو ایم کے عہدیداران کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن نعیم احمد صدیقی او جی۔I مین برانچ کراچی میں تعینات ہیں اور نیشنل بنک یونائیٹڈ ویلفیئر آفیسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں۔

زاہینہ غازی ہیڈ آفس میں وی پی کے عہدہ پر تعینات ہیں اور ایسوسی ایشن کی وائس چیئرمین بھی ہیں۔ وحید گل او جی۔I ایف ٹی سی برانچ میں تعینات ہیں اور سیکرٹری اطلاعات یونائیٹڈ ویلفیئر آفیسر ایسوسی ایشن ہیں احمد علی آفریدی ریجنل آفس کراچی میں اے وی پی تعینات ہیں اور ایسوسی ایشن میں فنانس سیکرٹری بھی ہیں امین خان خٹک او جی I ریجنل آفس کراچی نوید اسلم او جی I ریجنل آفس کراچی‘ قمر علی قریشی او جی III مین برانچ کراچی‘ عدنان سید او جی II ریجنل آفس کراچی‘ معین الدین او جی I ایم ایس شاہد رضا اے وی پی NED یونیورسٹی برانچ کراچی میں تعینات ہیں۔

سید الیاس علی او جی III پورٹ قاسم برانچ میں تعینات ہیں‘ محمد یونس پیروانی او جی I ماڈل برانچ کراچی‘ نعمان سید او جی I ہیڈ آفس‘ سہیل احمد ساحل کولیکشن آفیسر طارق روڈ برانچ جن پر الزام ہے کہ ٹھیکیدار کے ساتھ ساتھ ریجنل آفس کراچی سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ توقیر اقبال او جی III ایس ایم سی ایچ ایس برانچ میں تعینات کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری میں ملوث ہیں ارشد کمال اسسٹنٹ جو بھتہ وصول کرتے ہیں‘ فہد خان او جی III ڈی ایچ اے برانچ میں تعینات میں جو برانچ سے بنک اہلکاروں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے بعد میں یہ رقم ایم کیو ایم ریجنل یونٹ کو منتقل کرتے ہیں ان کی دیگر ذمہ داریوں میں فیس بک پر پیغام رسانی بھی ہے شکیل احمد او جی III عوامی مرکز برانچ کراچی میں تعینات ہیں جو صرف بنک میں تنخواہ وصول کرنے آتا ہے اور تنخواہ کے روز بنک اہلکاروں سے بھتہ وصول کرتا ہے۔

وقار احمد اسسٹنٹ جو ڈی ایچ اے برانچ کراچی میں تعینات ہیں اس کا بھائی ایم کیو ایم گلشن جوہر کے یونٹ انچارج ہیں‘ نفیس احمد خان او جی II ریجنل آفس کراچی تعینات ہیں جو بنک کے ریجنل دفاتر کے ملازمین سے بھتہ وصول کرتا ہے عبدالغفار او جی II ریجنل آفس کراچی جو ملازمین سے بھتہ وصول کرتا ہے اسد اعجاز او جی I ریجنل آفس کراچی جو ایم کیو ایم کے ملازمین کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا ہے عدنان احمد اے وی پی ملازمین کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

سید عمران احمد او جی II ہیڈ آفس میں تعینات ہے جو جوائنٹ یونٹ انچارج بھی ہیں اور انور بھائی کے دست راست بھی ہیں ان کی ذمہ داریوں میں بنک افسران و اہلکاروں کو دھمکیاں دینا ہے اور بنک کے اندر متعدد ملازمین سے ہاتھا پائی بھی کرتے ہیں فرحان احمد صدیقی او جی III عوامی مرکز برانچ میں تعینات ہیں جو گلشن جوہر میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج بھی ہیں اس نے بنک میں فراڈ بھی کیا ہے سید سعید حیدر بطور اسسٹنٹ کشمیر روڈ برانچ میں تعینات ہیں اس کی ذمہ داریوں میں ایم کیو ایم کے لوگوں کو من پسند برانچوں میں تعینات کرانا ہے خواجہ رشید اے وی پی سوک سنٹر برانچ میں تعینات ہیں جو ملازمین سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے ماجد نذیر او جی I گلشن اقبال برانچ میں تعینات ہیں جو ملازمین سے بھتہ لینے میں ملوث ہے۔

قیصر بلند اے وی پی پاسپورٹ آفس میں تعینات ہیں بھتہ خور ہیں خرم بلند او جی III کسٹم ہاؤس برانچ کے ملازمین سے بھتہ لیتے ہیں۔ ذیشان حسین او جی III سی کسٹم ہاؤس کے ملازمین سے بھتہ لیتا ہے لیاقت شیخ او جی I پورٹ قاسم برانچ کے مینجر ہیں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج کو رشوت کے عوض یہ پوسٹ حاصل کی تھی۔ سید الطاف احمد شاہ اے وی پی ایریا مینجر ہیں اعجاز احمد چیئرمین وی پی ہیں ہمایوں جعفری اے وی پی ناظم آباد برانچ میں ایریا مینجر اور ایم کیو ایم کا سرگرم رکن ہے ریحان کلیمی اے وی پی مین برانچ کراچی جو ایم کیو ایم کے عہدیداران کو فراڈ کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

عبدالخالق او جی III کینٹ برانچ جو ایم کیو ایم کے سابقہ یونٹ نیو کراچی کے انچارج تھے حسنین نذیر اسسٹنٹ ہیں جو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہے شبیر حسین اے وی پی ریجنل آفس کراچی ایم کیو ایم کو لاجسٹک مدد دیتا ہے افسر عالم او جی II جبکہ سید شہزاد علی وی پی جو یونٹ انچارج بھی ہیں سید اجمل حبیب وی پی ایم کیو ایم کے عہدیدار ہیں محمد زمان خان ایس وی پی ریجنل آفس کراچی جو ایم کیو ایم کے گھوسٹ ملازمین کو پناہ دیتے ہیں۔

محسن فرقان اے وی پی ہیڈ آفس میں تعینات ہیں جن کے بنک آڈٹ کا سربراہ ہونے پر متعدد برانچوں کے آڈٹ کی اجازت بھی نہیں دی تھی اس پر بھاری فراڈ کرنے کا الزام ہے قمر حسین ایس ای وی پی سٹاف کالج برانچ میں تعینات ہیں ایم کیو ایم کے سرگرم رکن ہے یہ 90 میں بھی خدمات سرانجام دیتا ہے اور بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے سلیم قاسم وی پی ہیڈ آفس میں تعینات ہیں جو بنک انتظامیہ اور ایم کیو ایم کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

رضوان قاسم اے وی پی ہیڈ آفس میں تعینات ہیں جس کی ڈگری بھی جعلی ہے اور ایم کیو ایم کا سرگرم رکن ہے عارف رضا عابدی ایس وی پی ہیڈ آفس جو ایم کیو ایم کے سرگرم رکن بھی ہیں اور ایم کیو ایم کے ملازمین کا تحفظ بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ ظہیر بیگ ای وی پی ہیڈ آفس میں تعینات ہیں یہ گھوسٹ ملازم ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں تحقیقاتی ایجنسی نے رپورٹ مرتب کر کے مزید ایکشن کے لئے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :