نواز شریف کے شیر کو وزیرلاقانون نے ’ہیجڑا شیر ‘ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، چوہدری شیرعلی،31اکتوبر میئر گروپ کی کامیابی اور مخالفین کی سیاسی موت کا دن ہوگا،مسترد شدہ سیاسی خانہ بدوشوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا پتا چل جائے گا،شہر کو کرپشن سے پاک، سلجھی اور سیاسی سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے،ان شاء اللہ سرخرو ہوں گے، عوام سے خطاب

پیر 19 اکتوبر 2015 09:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے کہا ہے کہ31اکتوبر کا دن میئر گروپ کی شاندار کامیابی اور مخالفین کی سیاسی موت کا دن ہوگا۔ قائد پاکستان میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔ ان کے شیر کو پنجاب کے وزیرلاقانون نے ’ہیجڑا شیر ‘ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

31اکتوبر کو مسترد شدہ سیاسی خانہ بدوشوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔ فیصل آبا د میں میئر گروپ کے نامزد امیدوار چلے ہوئے کارتوسوں کا صفایا کردیں گے۔ شہر کو کرپشن سے پاک، سلجھی اور سیاسی سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ ان شاء اللہ اس میں سرخرو ہوں گے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں میئر گروپ یزیدوں کی سوچ کے مقابلے میں حسینیت کا علم لے کر نکلا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک پرتاب نگر میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے میاں طاہر جمیل، امیدوار چیئرمین سی سی 120رانا محمد سعید بلا، وائس چیئرمین شاہد عبداللہ بٹ، کونسلرز عبدالستار رحمانی، بابر رحمانی، ملک جاوید ودیگر نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا عوامی محبت کا انتخابی نشان بالٹی ہمارا اور چوہدری شیر علی قائد ہمارا ہے۔ یہ وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی قوت ہے۔ جس کے سربراہ چوہدری شیر علی ہیں۔ وہ اپنی ذات یا صاحبزادے کی میئر شپ کیلئے نہیں نظریاتی ورکروں کی بقاء اور عزت نفس کی بحالی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :