خلیجی ممالک اسرائیل سے کونسا اہم ترین ہتھیار خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

پیر 19 اکتوبر 2015 09:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) برطانوی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ کہ گلف کوآپریشن کونسل کے رکن ممالک نے اسرائیل سے اس کا اینٹی میزائل سسٹم”آئرن ڈوم سسٹم“ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان عرب ممالک نے یہ فیصلہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد بڑھنے کے باعث کیا ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کا بنایا گیا یہ آئرن ڈوم سسٹم غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کو 90فیصد تک غیرموثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیل نے رے تھیون اور دیگر امریکی کنٹریکٹرز کے اشتراک سے یہ اینٹی میزائل سسٹم تیار کیا تھا۔ عرب ممالک انہی امریکی کنٹریکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہی کے توسط سے یہ سسٹم خریدیں گے۔رپورٹ کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل کے تمام رکن ممالک بحرین،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور کویت یہ سسٹم خریدنے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

(جاری ہے)

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ان عرب ممالک کو آئرن ڈوم سسٹم کے ساتھ ڈیوڈز سلنگ میزائل بھی فراہم کیے جائیں گے جو حملہ آور میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن محمد الخلیفہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی اینٹی میزائل سسٹم خریدنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے ہاں چھوٹا آئرن ڈوم سسٹم نصب کر رکھا ہے۔ ہم اس سے بڑا سسٹم خرید یں گے۔

متعلقہ عنوان :