سلووینیا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:58

لوبلجانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)سلووینیا کی پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کروشیا سے سلووینیا کی سرحدوں میں 12 ہزار مہاجرین داخل ہوئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ ہفتے سے اب تک سلووینیا پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد 34 ہزار ہو چْکی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگری کی طرف سے اپنی سرحدوں کو بند کرنے کے بعد سلووینیا یورپ کی طرف بڑھنے والے مہاجرین کے لیے نیا راستہ بن گیا ہے۔ بلقان کوریڈور پر واقع ملک سلووینیا میں محض بْدھ کو 12,616 مہاجرین داخل ہوئے تھے، جو یومیہ اب تک یہاں آنے والے 10 ہزار پناہ گزینوں کی تعداد میں واضح اضافے کی نشاندہی ہے۔