پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھارتی پنجاب میں ہونیوالے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر ِموصول ہو گیا،کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا گیا ، تمام کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے،قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگلے چار ماہ کا فٹنس پلان دے دیا گیا ہے،کھلاڑیوں پر علاقائی مقابلوں میں پابندی لگانے کا مقصد انہیں انجریز سے بچانا ہے، منیجر وقاص اکبر

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر ِموصول ہو گیا۔جبکہ قومی کبڈی ٹیم کے مینیجر نے کھلاڑیوں کے علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث کھیلوں کا شیڈول کافی متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی سپورٹس بورڈ کی جانب سے بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کا لیٹر پنجاب سپورٹس بورڈ کو موصول ہو گیا جبکہ سپورٹس بورڈ نے پنجاب اسٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا ہے۔

پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تھا۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپ کے خاتمے کے اعلان کے بعد تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے۔ دوسری جانب قومی کبڈی ٹیم کے مینیجر وقاص اکبر نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگلے چار ماہ کا فٹنس پلان دے دیا گیا ہے۔کھلاڑیوں پر علاقائی مقابلوں میں پابندی لگانے کا مقصد انہیں انجریز سے بچانا ہے۔ ہدایا ت پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروئی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں منسوخ ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد فروری 2016میں ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :