یمن میں سرکاری عمارتوں پر القاعدہ کا پرچم

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:00

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دوسرے سب سے بڑے شہر عدن کی متعدد سرکاری عمارتوں پر القاعدہ کا سیاہ پرچم لہرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بحران زدہ ملک میں ریاستی بالا دستی کی عدم موجودگی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے جہادی آہستہ آہستہ ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔ القاعدہ کی پیش قدمی یمن کو مزید دلدل میں دھکیل دے گی۔ مقامی باشندوں کے مطابق بندرگاہی شہر عدن کے تمام بڑے اور مرکزی حصوں میں القاعدہ کے عناصر گاڑیوں میں دندنا رہے ہیں اور التواھی نامی علاقے کے کے ایک پولیس اسٹیشن پر بھی اس دہشت گرد تنظیم کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :