فلسطینی اور اسرائیلی ہر قسم کے تشدد اور اشتعال انگیزی کو روک دیں،جان کیری

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:58

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور اشتعال انگیزی کو روک دیں،جیسا کہ تین ہفتوں سے جاری تشدد سے نئی فلسطینی انفتادہ یا احتجاجی تحریک شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے برلن میں اپنے ساتھ کھڑے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی لازمی ہے کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی اور ہر قسم کے تشدد کو روکا جائے اورآگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جائے تاکہ یہ امکان پیدا ہوسکے جو کہ آج وہاں موجود نہیں ہے اور یہ کام وسیع تر عمل کیلئے ہونا چاہئے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو اسرائیل اور فلسطین کی کشیدہ صورتحال کے بارے میں مذاکرا ت کئے ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو ئی ہے جب مغربی اسرائیل میں چاقو کا ایک نیا حملہ ہوا ہے۔ کیری اور نیتن یاہو کی آخری ملاقات ستمبر کے اوآخر میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :