بھارت کا نیا پینترا، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیاء کپ میں شرکت کی دعوت، پاکستانی ٹیم کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی ، مہمان کونسل فیصلے پر نظر ثانی کرے ، بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)بغل میں چھری منہ میں رام رام، بھارت نے کرکٹ میں گرگٹ کی طرح کا رنگ بدلتے ہوئے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیاء کپ میں شرکت کرنے کا کہہ دیا، ساتھ ہی سکیورٹی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اپنے کرکٹ بورڈ نے اب مگر مچھ کے آنسو رونا شروع کر دئیے ہیں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طرف سے آئندہ سال بھارت میں ہی شیڈول ایشیاء بلائنڈ کرکٹ کپ کا بائیکاٹ کرنے پر بھارتی گویا رونے لگ گئے، پاکستانی بلائنڈ ٹیم سے شرکت کی درخواست کر دی۔ کہا کہ مہمان کونسل اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ساتھ ہی جھوٹی تسلی بھی دے دی کہ پاکستانی بلائنڈ ٹیم کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :