امریکی فضائی کارروائیوں کے باوجود داعش کے حملوں میں اضافہ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)امریکا اور اس کے عسکری اتحاد کی تمام تر کوششوں کے باوجود گزشتہ تین ماہ کے عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس تنظیم کی جانب سے کئے گئے ایک ہزار سے زائد حملوں میں تقریبا تین ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹیں تیار کرنے والے ادارے 'IHS Jane's‘ کی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران داعش کے حملوں میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر اوسطا گیارہ عشاریہ آٹھ حملے کیے گئے۔ اپریل سے جون تک داعش کی طرف سے کیے جانے والے ان حملوں کی شرح روزانہ کی بنیادوں پر آٹھ عشاریہ تین تھی۔

متعلقہ عنوان :