فاسٹ باوٴلر عمر گل نے جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے آفر ٹھکراد ی، ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے لیے اس غیر ملکی آفر کو ٹھکرایا ہے ، اب مکمل فٹ ہیں اور قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے، عمر گل

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر عمر گل نے جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے آفر ٹھکراد ی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 31سالہ فاسٹ باوٴلر کو جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹیم کیپ کوبراز کی طرف سے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی آفر ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ باوٴلر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے لیے اس غیر ملکی آفر کو ٹھکرایا ہے ، وہ اب مکمل فٹ ہیں اور قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :