پیپلزپارٹی پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کرتی ہے ،بلاول بھٹو زرداری ،میرپورخاص ڈویژن کے تینوں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی برادریوں سے تعل امیدواروں کو جنرل نشستوں یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے لیے پارٹی کی ٹکٹیں دینے کے اقدام کی تعریف

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن کے تینوں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو جنرل نشستوں یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے لیے پارٹی کی ٹکٹیں دی گئیں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی برادریوں کے امیدواروں کو جنرل نشستوں پر نامزد کرنا پیپلزپارٹی کے اس نظریے کی عکاسی کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کرتی ہے اور برابری کے نظریے پر گامزن ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار بلاول ہاؤس میں میرپورخاص ڈویزن کے اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی ڈسٹرکٹ ایگزیکیوٹو کمیٹیز کی علیحدہ علیحدہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اجلاسوں میں ایم این اے فریال تالپر، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، جمیل سومرو،پیر آفتاب شاہ جیلانی، نواب یوسف تالپور، میر منور تالپور، سینیٹر انجنیئر گیانچند، سینیٹر ہری رام کشوری لال ،تینوں اضلاع کے پارٹی عہدیدیداران، پارٹی ونگز کے عہیدیداران اور پارٹی کے سینیئر کارکنان نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اورکارکنان کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں آپس میں ملکر محنت کریں، میں میرپورخاص ڈویژن سمیت سندھ بھر سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی 100فیصد کامیابی دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں انتخابات میں ہمیشہ کچھ لوٹے سیاستدان غیر جمہوری قوتوں کے اشاروں پر پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بناتے رہتے ہیں لیکن ان کو ہمیشہ شکست ہی نصیب ہوئی ہے،اس لیے عوام، پیپلزپارٹی اور اس کے کارکنان اس طرح کے اتحادوں اور” مفادوں کی شادیوں “سے پریشان نہ ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ عمرکوٹ میں الیکشن کمیشن نے ایک پریشر گروپ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر آر اوز اور اے آر اوز تبدیل کئے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کو ہدایات جاری کی کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی تبادلہ اور تقرری نہ کی جائے الیکشن کمیشن خود اس فتنہ باز گروپ کے دباؤ میں آکر اپنے ہی رولز کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے تینوں اضلاع کے کارکنان کے مسائل سنے اورانہیں یقین دلایا کہ پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی، بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ آپس میں اتحاد قائم کریں اور بلدیاتی انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کریں