روس شام میں سیاسی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: وائٹ ہاوٴس

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)امریکا نے ماسکو میں شامی صدر بشار الاسد کے پرجوش استقبال کی سخت مذمت کی ہے۔ ماسکو میں بشارالاسد کا ’ریڈ کارپٹ‘ استقبال کیا گیا تھا، جس کے بعد شامی صدر نے روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات کی اور دمشق حکومت کے مخالف عناصر کے خلاف جاری جنگ میں روس کی طرف سے فضائی حملوں پر شکریہ ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

روسی اور شامی صدور نے اس ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے بھی کیا تھا کہ شامی تنازعے کے حل کے لیے سیاسی اقدامات کے ساتھ ساتھ فوجی آپریشن کا تسلسل بھی لازمی ہے۔ اسد کے ماسکو میں خیرمقدم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاوٴس نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ یوں ماسکو شام میں سیاسی تبدیلی کے عمل کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے بشارالاسد کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :