نیو میکسیکو میں سڑک پر فائرنگ کے واقعے میں ایک بچی ہلاک

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:59

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) نیو میکسیکو میں ایک گاڑی میں سوار ایک باپ اور اْس کی چار سالہ بچی پر ایک حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں گولی بچی کے سر پر لگی اور وہ ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مبینہ حملہ آور 32 سالہ ٹونی ٹوریس تھا اور اس نے اس حملے کا اعتراف کیا ہے۔ منگل کی شام پولیس نیایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بچی پر گولی چلانے والے شخص اور اس بچی کے باپ کی اس واقعے سے پہلے جان پہچان نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :