فیصل آباد ، لینڈ مافیا نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کی زمین پر قبضہ کر لیا ،فیصل آباد میں زیر تعمیر کرکٹ اکیڈمی کا 60 فیصد کا م مکمل ہو چکا تھا ،لینڈ مافیا نے عدالت سے حکم امتناعی لیکر تعمیراتی کام روک دیا ،سعید اجمل

جمعہ 23 اکتوبر 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کے لئے قانونی طور پر حاصل کی گئی زمین پر لینڈ مافیا نے جو قبضہ کیا ہے اس کے لئے میں نے ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ فیصلہ ہمارے حق میں کیا جائے۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں زیر تعمیر کرکٹ اکیڈمی کا 60 فیصد مکمل ہو چکا تھا اس دوران وہاں کے ایک لینڈ مافیا نے اکیڈمی کے خلاف ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کروایا جس کے بعد کرکٹ اکیڈمی کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 17 نومبر کی تاریخ دی ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ دیا جائے گا اور مجھے پوری امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے وہاں کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ایک ایم او یو دستخط کئے ہیں جس کے بعد اکیڈمی کا تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے جو اب تک 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ وکٹ پر کام جاری تھا کہ لینڈ مافیا نے اس کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جاری کروایا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اکیڈمی کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جائے گا جو اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد میں کرکٹ کھیلی شروع ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :