یروشلم میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں یہودی شہری ہلاک

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:00

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب مرکزی یروشلم میں ایک یہودی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ آج جمعرات کے روز اسرائیلی ریڈیو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے اس یہودی کو اس لیے گولی مار کر ہلاک کر دیا کہ سپاہیوں کے خیال میں وہ فوجیوں سے اسلحہ چھین کر انہی پر حملے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیل میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے چاقووٴں سے 30 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ اسی دوران اسرائیلی دستوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی بھی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :