زلزلے کا خوف، پاک ٹاور ایف ٹن مرکز میں خاتون نے پہلے فلور سے چھلانگ لگادی، دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں

منگل 27 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) زلزلے کے خوف کے باعث پاک ٹاور ایف ٹن مرکز میں کام کرنیوالی خاتون نے پہلے فلور سے چھلانگ لگادی ۔ پہلے فلور سے کودنے کے باعث خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون ایف ٹن مرکز میں واقع پارک ٹاور میں بینک منیجر کے فلیٹ پر گھر کا کام کاج کرتی تھیں پیر کی دوپہر آنے والے زلزلے سے جب ٹاور نے جھولے کی طرح جھولنا شروع کیا تو خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگادی خاتون کو شدید زخمی حالت میں پمز میں داخل کروادیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آٹھ اکتوبر 2005ء کو آنیوالے زلزلے میں ایف ٹن مرکز میں واقع مارگلہ ٹاور منہدم ہوگیا تھا جس میں ایک سو سے زائد افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے گزشتہ روز آنیوالے زلزلے سے پاک ٹاور میں معمولی دراڑیں پڑ گئی ہیں