افغانستان، بم دھماکے، آپریشن کلین،دو عام شہری، 97 طالبان ہلاک، متعدد افراد زخمی

منگل 27 اکتوبر 2015 09:39

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں دو عام شہری جبکہ 97 طالبان ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتای کہ جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف افغان صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران چار افغان مقامی طالبان کمانڈروں سمیت ستانوے شدت پسند ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو حراست میں بھی لے لیا ہے