سینئر کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، مصباح الحق ،پاکستان کی جیت میں اسپنرزیاسرشاہ اورذوالفقاربابر اور وہاب ریاض نے نے اہم کرداراداکیا، اظہر علی کے نہ ہونے سے بیٹنگ میں فرق پڑا ہے ، آخری دن کسی بھی وقت مایوسی نہیں ہوئی ، یونس خان ساتھ ہوتے ہیں تو کھیلنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے ، پریس کانفرنس

منگل 27 اکتوبر 2015 08:47

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کارکردگی کے لحاظ سے کھیل میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے ، سینئر کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،پاکستان کی جیت میں اسپنرزیاسرشاہ اورذوالفقاربابر اور وہاب ریاض نے نے اہم کرداراداکیا،میچ کی اختتامی تقریب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ کی جیت میں اسپن باؤلرزنے اہم کردارادا کیا،انہوں نے خاص طورپریاسرشاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سامنا کرنا انگلش بلے بازوں کے لئے آسان نہ تھا،انہو ں نے نوہزاررنز مکمل کرنے پریونس خان کوبھی خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اسکورکیا اورٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن سینئر کھلاڑیوں اور اسپنرز نے خاص طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مصباح نے کہا کہ مشکل وقت میں سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوتی ہے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح نے کہا کہ اظہر علی کے نہ ہونے سے بیٹنگ میں فرق پڑا ہے ہماری ٹیم ٹیسٹ کے آخری دن کسی بھی وقت مایوس نہیں ہوئی آخری دن کے صبح کے سیشن میں انگلش ٹیم نے بہت مزاحمت کی اور انگلش ٹیم کے بلے بازو نے آخری وقت تک مقابلہ کیا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونس خان جب گریٹر سر میرے ساتھ ہوتا ہے تو بہت آسانی ہوتی ہے اور جب وہ آؤٹ ہوجاتے ہیں تو مشکل کا سامنا ہوتا ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :