پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ محکمہ پولیس، دوسرا نمبر واپڈا کا ہے،ایس ڈی پی آئی سروے،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف پہلے،مسلم لیگ (ن)دوسرے نمبر پر رہے گی ،پاکستان کے اند ر دہشت گردی میں پہلا نمبر انڈیا کا دوسرا امریکہ کا ہے ،چائنہ پاکستان کا بہترین دوست ہے ،گزشتہ تین سالوں میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ،سروے رپورٹ

منگل 27 اکتوبر 2015 09:22

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) ایس ڈی پی آئی سروے کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ محکمہ پولیس کا ہے جبکہ دوسرا نمبر واپڈا کا ہے ،آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پہلے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)دوسرے نمبر پر رہے گی ،پاکستان کے اند ر دہشت گردی میں پہلا نمبر انڈیا کا جبکہ دوسرا امریکہ کا ہے ،چائنہ پاکستان کا بہترین دوست ہے ،گزشتہ تین سالوں میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ،سروے کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ،کار کردگی کے حوالے سے چاروں صوبوں کے وزارء اعلیٰ میں سے پہلا نمبر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا ہے جبکہ دوسرا نمبر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ہے ،تین سالوں میں حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے ،لوڈ شیدنگ آج بھی ویسی ہی ہے جیسی تین سال قبل تھی ، پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا ، دھرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جبکہ دوسرای نمبر پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،سسٹین ایبل ڈوپلمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ سروے کے مطابق رینجرز اور آرمی کرپشن کو کنٹرول کر سکتی ہے تین سالوں میں ہونے والی معاشی ترقی سے عام مطمئن نظر نہیں آتی ،حالیہ تین سالوں کے دوران حکومت انرجی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے وزارء اعلیٰ کی کارکردگی بدتر ہوتی جا رہی ہے لوکل گورنمنٹ نظام ضرور ہونا چاہیے جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام انہی جماعتوں کو ووٹ دے گی جن کو عام انتخابات میں دئیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے دھر نے سے اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے دھرنے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ دوسرا نمبر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے ملکی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے سیکورٹی کی بہتری کے حوالے سے پنجاب پہلے نمبر پر جبکہ خیبر پختونخواہ دورسے نمبر پر ہے ملک کی سیکورٹی فوج ہی بہتر بنا سکتی ہے یاد رہے کہ یہ تمام اعدادوشمارا یس ڈی پی آئی کی جانب سے منعقدہ سروے کے بعد جاری کئے گئے ہیں ۔