شدید زلزلہ ، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان

منگل 27 اکتوبر 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) ملک بھر میں شدید زلزلہ ، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان ۔ الیکشن کمیشن کو عملے کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں شدید زلزلہ کی وجہ سے ایمرجنسی کے باعث پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات میں عملے کی کمی کا شدید سامنا ہوسکتا ہے زلزلے کے باعث وفاقی حکومت ، پنجاب کی صوبائی حکومت اور سندھ حکومت کی جانب یس امدادی کارروائیوں کے لئے اپنے سرکاری مشنیری خیبر پختونخوا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے الیکشن کے ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دوبارہ تبدیل کیا جاسکتا ہے