وزیراعلیٰ کا پنجاب کے بعض علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان ،جاں بحق افراد کے ورثاء کو 5،5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور منتخب نمائندے زخمیوں کی عیادت کریں،طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں‘ شہبازشریف ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے

منگل 27 اکتوبر 2015 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے زلزلے کے باعث صوبہ پنجاب کے بعض علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیاہے-زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 5،5لاکھ روپے فی کس مالی امدادجبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو ایک ،ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی- وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی عیادت کریں اور ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنائیں-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے جو 24گھنٹے کام کرے گا-

متعلقہ عنوان :