اسرائیل، تیز آندھی کے باعث تعمیراتی کرین سڑک پر آ گری

منگل 27 اکتوبر 2015 09:41

یروشلم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء )اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے دوران ایک تعمیراتی کرین ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت آ گری جب گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک سے گذر رہی تھی غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں کرین گرنے کی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں حادثے کے مناظر دکھائے گئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا کرین حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تیز آندھی، موسلادھار بارشوں اور بعض مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں ہوا کے ساتھ ریتلے طوفان بھی اٹھ رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممال میں یہ بارشیں موسم سرما کا آغاز ہیں۔

متعلقہ عنوان :