داود ابراہیم کامخالف ’چھوٹا راجن ‘انڈونیشیاء کے جزیرے بالی سے گرفتار ،بھارت لے جانے کی تیاریاں شروع

منگل 27 اکتوبر 2015 09:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)داود ابراہیم کا پرانا ساتھی اور موجودہ دور میں سب سے بڑا مخالف چھوٹا راجن کو انڈونیشیا ء کے مشہور جزیرے بالی کے ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ چھوٹے راجن کو انٹرپول کی مدد سے حراست میں لیاگیاہے اور اسے بھارت لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں جو جلد ہی مکمل کر لیے جائیں گے جس کے بعد چھوٹے راجن کو بھارت لایا جائے گا۔

انڈونیشین پولیس نے آسٹریلیا سے ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے راجن کو بالی لینڈ ہوتے ہی حراست میں لیا ،جوکہ کچھ دیر پہلے ہی آسٹریلیا کے دارلحکومت سڈنی سے بالی پہنچا تھا۔چھوٹا راجن تقریباً 20سال قبل بھارت سے فرار ہواتھا اور انٹرپول نے اسے 1995میں مفرور ملزم قرار دے دیاتھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین حکام کا کہناتھاکہ چھوٹا راجن کچھ عرصہ سے آسٹریلیا میں ایک جعلی نام سے مقیم تھا لیکن معلوم ہونے پر اطلاعات فوری طورپر انڈونیشن حکام کر دی گئیں۔

چھوٹا راجن ممبئی میں پیدا ہوئے اور یہ بھارت کو مختلف جرائم میں مطلوب تھے ،چھوٹے راجن نے ایک چور کے طور پر جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور راجن نیر کی کمان میں شامل ہو گیا جو کہ بڑا راجن کے نام سے جانا جاتا تھا اور بڑے راجن کی موت کے بعد یہ گینگ کا سرغنہ مقرر ہو گیا۔دبئی فرار ہونے سے پہلے چھوٹے راجن نے داود ابراہیم کے ماتحت کام کرنا شروع کر دیا لیکن کچھ اختلافات کے باعث چھوٹے راجن نے داود ابراہیم کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا اور1988میں ملک سے فرارہو گیا

متعلقہ عنوان :