موٹاپے کا شکار لوگوں کی زندگی 6سے 9سال کم ہو جاتی ہے،پروفیسر بلال زکریا

منگل 27 اکتوبر 2015 09:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) موٹاپے کے عالمی دن پر پروفیسر بلال زکریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹاپے کا شکار لوگوں کی زندگی 6سے 9سال کم ہو جاتی ہے ،اس بیماری کے بچاؤ کیلئے ہمیں ورزش کرنی چاہیے اور اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں فاسٹ فوڈ پر اجتناب کریں،حکومتی سطح پر اس بیماری کی روک تھام کیلئے مہم چلائی جائے،وہ لاہور پریس کلب میں ڈاکٹر فوزیہ معین،ڈاکٹر طاہر رسول اور ڈاکٹر نازیہ طاہر کے ساتھ پریس کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے طبی ماہرین نے اس کو باقاعدہ ایک بیماری قرار دیا ہے موٹاپے کی شرح میں پاکستان کا 188ممالک میں 9نمبر ہے ،موٹاپے کی وجہ سے دل کے امراض،ہائی بلڈ پریشر،جوڑوں کے امراض،فالج،امراض نواں،کینسر،جگر اور آنتوں کے امراض ،سانس لینے میں دشواری اور فالج جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بنتا ہے