جنوبی وزیرستان پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کا تاریخی فیصلہ، 6سال بعد پہلی مرتبہ اپنے دفاتر دوبارہ فعال کردینا شروع کردیئے،اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر سراور پولیٹیکل نائب تحصیلدار کے دفاتر جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرویکئی اور تحصیل تیارزہ میں فعال کرنے کا اعلان

منگل 27 اکتوبر 2015 09:34

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے تاریخی فیصلہ کردیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے 6سال بعد پہلی مرتبہ اپنے دفاتر دوبارہ فعال کردینا شروع کردیئے ہیں۔اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر سراور پولیٹیکل نائب تحصیلدار کے دفاتر جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرویکئی اور تحصیل تیارزہ میں فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے پیر کے دن اپنے دفتر میں قبائلی صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردں کے خلاف اپریشن راہ نجات شروع ہونے کی وجہ سے پولیٹیکل انتظامیہ کے بالائی علاقوں میں دفاتر غیرفعال ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے کامیاب اپریشن کے بعد جن علاقوں کو متاثرین واپس جاچکے ہیں۔

ان علاقوں کے عوام کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ نے اپنے دفاتر ان علاقوں میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی طورپر حل ہوں۔ان کا کہناتھا کہ یہ اقدامات گورنر سیکرٹریٹ فاٹا اور جی او سی و نائن ڈیو کے تعاون سے کررہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ابتدئی طورپر تحصیل سرویکئی اور تحصیل تیازہ میں اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر اور پولیٹیکل نائب تحصیلدار کے دفاتر کھول رہے ہیں اور اج ہی سے وہ اپنے دفاتر میں کام شروع کریں گے۔

اس کے بعد مرحلہ وار جو بھی علاقے کلئیر ہوکر لوگ اپنے گھروں میں اباد ہوں گے ۔وہاں بھی اپنے دفاتر فعال کریں گے۔جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین اور فاٹا کے اراکین نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سہراہا ۔اور کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے دفاتر اپنے علاقوں میں فعال ہونے سے مقامی طور پر لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

اور ان کی مایوسی دور ہوگی ۔بریفنگ سے قبل پولیٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک نے جنوبی وزیرستان کے درے محسود قبائل پر مشتمل سینکڑوں سکردہ عمادین کا جرگہ بھی طلب کیاتھا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک کا کہنا تھا کہ تین دن پہلے گوم زام ڈیم کے علاقہ نیلی کچ سے سڑک کی تعمیراتی کام کرنے والے 22مزدوروں کو اغواء کیاگیا ہے۔محسود قبائل کے عمائدین ان 22مغویان کی جلد از جلد اور باحفاظت رہائی کے لئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :