القاعدہ اور داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے، افغان مشیر، القاعدہ نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں اپنے قدم جما لیے ہیں،محمد حنیف

منگل 27 اکتوبر 2015 09:41

کابل اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف نے کہا کہ ملک میں القاعدہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے قدم جما لیے ہیں، اور شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش پہلے سے زیادہ بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم حقانی نیٹ ورک پر بھی الزام لگایا کہ وہ افغانستان میں شورش برپا کر رہی ہے۔ محمد حنیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کے حملوں میں شدت آ چکی ہے، اور امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے مکمل طور پر اپنی افواج کے انخلاء کے فیصلے کو تبدیل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :