مقید سعودی بلاگر کے لیے یورپی یونین کا اعلیٰ پرائز

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب کے بلاگر رائف بدوی کو یورپی یونین کے معتبر سخاروف پرائز برائے انسانی حقوق سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے مطابق بدوی سعودی حکومت کے خلاف آزادی رائے کے تناظر میں اٹھنے والی توانا آواز ہے اور اِس کا احترام ضروری ہے۔ بدوی کو اسلام کی بیحرمتی کرنے سمیت کئی دوسرے الزامات پر ایک سعودی عدالت نے دس برس کی قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کا حکم سنایا تھا۔ اْسے سن 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رواں برس اْسے کوڑے مارنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اگلا مرحلہ کم از کم بارہ مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔