عراق حکمران سیاسی جماعت اور وزیراعظم میں رسہ کشی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:40

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)عراق پر حکمران اتحاد ’اسٹیٹ آف لا‘ کے ساٹھ اراکین نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم حیدر العبادی کو خبردار کیا ہے کہ اگر جمعے کے روز تک اْن کے مطالبات کا مثبت جواب نہ دیا گیا تو وہ وزیراعظم کے اصلاحاتی عمل کی حمایت ترک کر دیں گے۔

(جاری ہے)

اراکین پارلیمنٹ مختلف معاملات پر وسیع تر مشاورت کا مطالبہ رکھتے ہیں۔ عراقی حکمران اتحاد ’دولت القانون‘ کے ممبرانِ پارلیمان کی جانب سے ایک خط منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں وزیراعظم کو روانہ کیا گیا تھا۔ عراقی وزیراعظم نے رواں برس اگست میں حکومتی اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے بعد اصلاحاتی عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :