سکھر،ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے نا راض کا رکنان مقابلے میں آگئے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:30

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے نا راض کا رکنان اپنے ہی امیدواروں کے مقابلے میں آگئے ،تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کے دوسرے بڑے شہر روہڑی میں سندھ کی حکمران جما عت پیپلز پا رٹی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے کیو نکہ اس کے اپنے ہی کا رکنان ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں اپنی ہی پا رٹی امیدواروں کے مقابلے پر آگئے ہیں جس نے پیپلز پا رٹی کے امیدواروں کو پریشانی کا شکار بنا دیا ہے ناراض کارکنان کے مطابق پیپلز پا رٹی میں جب بھٹو صاحب تھا تو اس ٹائیم اور اصول تھا محترمہ تھی اور اصول تھا پیپلز پا رٹی کی جو قیادت ہے ان کے اپنے فیصلے ہیں پیپلز پا رٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اب بھی پیپلز پا رٹی کے سااتھ ہیں کل بھی پیپلز پا رٹی کے ساتھ رہیں گے واضع رہے کہ روہڑی میں اکتیس اکتو بر کو دس وارڈز پر کا نٹے کے مقا بلے ہو نگے کیو نکہ پیپلز پا رٹی کے قابل صرف اس کے ناراض کا رکنان ہی نہیں اور دیگر جما عتوں کے امیدواران بھی ہیں جو انہیں ٹف ٹائیم دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :