امید ہے فلپائنی باکسر مینی پیکیو اپنے کیر ئیر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑیں گئے، عامر خان ،میرے لئے اچھا موقع ہوگا کہ مینی پیکیو سے آخری فائٹ جیت کر میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسکوں ‘ بر طانوی باکسر عامر خان

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) پاکستانی نژاد طانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ امید ہے فلپائنی باکسر مینی پیکیو اپنے کیر ئیر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑیں گئے، میرے لئے اچھا موقع ہوگا کہ مینی پیکیو سے آخری فائٹ جیت کر میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسکوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادبر طانوی باکسر عامر خاننے کہا ہے کہ فلپائنی باکسر مینی پیکیو کیریئر کی آخری فائٹ مجھ سے ہی لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ فلپائنی باکسر سے مقابلہ کروں گا۔مجھے یقین ہے کہ ٹموتھی بریڈلے اور ٹرانس کرافورڈ سے لڑنے پر وہ مجھے ترجیح دیں گے اوریہ میرے لئے اچھا موقع ہوگا کہ مینی پیکیو سے آخری فائٹ جیت کر میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسکوں۔