کراچی،عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا،سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 50 اور دس گرام کی قیمت 40 ہزار 328 روپے ہوگئی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ جمعرات کو 13ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1159 ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 400 سے کم ہوکر 47 ہزار 50 روپے پر آگئی اسی طرح 300 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 328 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 715 روپے پر برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :