چینی وزیراعظم لی کی کیانگ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا شامی بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر اتفاق

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) چین کے وزیراعظم لی کیکیانگ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شام کے بحران کی سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی اہم ملاقات کے بعد صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کیلئے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے‘ سیاسی قرار داد پر عملدرآمد اور فریقین کے درمیان مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی رہنماؤں کی تجاویز کو جمع کرنے کے بعد ان کے نفاذ کیلئے بھی اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ شام کے بحران کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے حل کیلئے ہمیں سیاسی اور سفارتی دونوں سطح پر کوششون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کبھی بھی شامی بحران کے حل میں معاون نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :