بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کا حلقہ (ن) لیگ کے 2 گروپوں میں تقسیم،این اے 120 میں ایک گروپ کی بلال یٰسین اور دوسرے کی مرغوب احمد قیادت کر رہے ہیں

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وزیراعظم کے آبائی حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور الیکشن سے پہلے ہی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین یو سی 49 میں آزاد گروپ کے امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل (ن) لیگ کے کارکنوں کے ساتھ سینئر رہنما مرغوب احمد انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم این اے حمزہ شہباز نے این اے 120 میں اختلاف ختم کرانے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ اس سلسلہ میں میاں مرغوب احمد کا کہنا ہے کہ بلال یٰسین نے حلقہ میں ”بلال لیگ“ بنا رکھی ہے۔