بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی واقعہ پر پی سی بی سے معافی مانگ لی ، آپ مہمان تھے جو کچھ ہوا س پر افسوس ہے، صدر ششانک منوہر کا شہریار خان کو خط ،حکومت کو سیریز کے لئے خط لکھا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرے گی،صدر بھارتی بورڈ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی میں پیش آنے والے واقعے کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھا ہے کہ آپ مہمان تھے جو کچھ ہوا س پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی میں پیش آنے والے واقعے کیخلاف چیئرمین پی سی بی سے معذرت کر لی۔ خط میں لکھا ہے کہ حکومت کو سیریز کے لئے خط لکھا ہے۔ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی کو معذرت کے لئے لکھے گئے خط میں پاک بھجارت سیریز پر آئندہ مذاکرات کو کوئی ذکر نہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ملاقات کو شیوسینا کے غنڈوں کے حملے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔