خیبرپختونخوا حکومت اور قومی وطن پارٹی میں وزارتوں کے حصول پر کشیدگی بڑھ گئی،قومی وطن پارٹی کے وزراء تاحال وزارت کے قلمدان سے محروم

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)خیبرپختونخوا حکومت اور قومی وطن پارٹی کے درمیان وزارتوں کے حصول پر کشیدگی بڑھ گئی،قومی وطن پارٹی کے وزراء تاحال وزارت کے قلمدان سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی وطن پارٹی کے2وزراء سکندر رشید چاڈ اور انیسہ زیب نے ایک ہفتہ پہلے کے پی کے حکومت میں شمولیت اختیار کرکے وزارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا جبکہ انہیں تاحال کوئی قلمدان نہیں ملا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کے پی کے حکومت قومی وطن پارٹی کو ان کے منشاء کے مطابق وزارت دینے سے انکار کر رہی ہے جبکہ قومی وطن پارٹی وزارت داخلہ کے امور کے قلمدان کا مسلسل مطالبہ کر رہا ہے،کے پی کے حکومت اور قومی وطن پارٹی کے درمیان ایک ہفتے سے وزارت داخلہ کے امور کے حصول کے معاملے پر ایک بار تعلقات میں خلل پڑ رہا ہے۔کے پی کے حکومت ان کے اس مطالبہ پر خوب ناراض ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے قیادت کا کہنا ہے کہ اگر حکومت وزارت داخلہ کے وزارت دینے سے انکار کر رہے ہیں۔انہیں دو وزارتوں کے علاوہ مزید وزارتیں دینی ہوں گی