این اے 154لودھراں میں دوبارہ ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم موصول نہیں ہوسکا ، حکم نامہ موصول ہوتے ہی حلقہ میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا جائے گا،الیکشن کمیشن

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو این اے 154لودھراں میں دوبارہ ضمنی انتخابات کروانے کا سپریم کورٹ کو حکم موصول نہ ہوسکا ،سپریم کورٹ کا حکم نامہ موصول ہوتے ہی این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو این اے 154لودھراں میں دوبارہ ضمنی انتخابات کروانے کا سپریم کورٹ کاحکم موصول نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کی جعلی ڈگری کے باعث الیکشن ٹربیونل نے معطل کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد این اے 154لودھراں میں دوبارہ ضمنی انتخابات کروانے کا حکم صادر کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کا حکم نامہ الیکشن کمیشن کو موصول نہ ہوسکا جس کے باعث الیکشن کمیشن این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری نہیں کرسکتا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا حکم نامہ موصول ہوتے ہی این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا جائے گا