ترکی میں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے نصف درجن ہلاک

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)ترکی کے وزیر صحت محمد معزالدین اولْو نے بتایا ہے کہ غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں بیمار ہو گئے ہیں۔ زہریلی شراب سے ہونے اموات کا سلسلہ اور علیل افراد کو ہسپتال لانے کا عمل گزشتہ چار دن سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں داخل چالیس افراد میں سے پانچ کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ استنبول پولیس نے زہریلی شراب فراہم کرنے کے شبے میں پندرہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ترکی میں حکومت نے الکوحل اور تمباکو کی فروخت پر انتہائی زیادہ ٹیکس لگا رکھے ہیں۔ اسی باعث دوسرے ملکوں سے غیر معیاری شراب ترکی اسمگل کرنا عام ہے۔

متعلقہ عنوان :